ارکان پنچایت کو نااہل قرار دینے کے فیصلہ پر حکم التواء

بیدر ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیدر تعلقہ کے جنواڑہ گرام پنچایت صدر اور نائب صدر کے بشمول 9 ارکان پنچایت کو نااہل قراردیا گیا تھا ۔ اس فیصلے پر سپریم کورٹ نے حکم التواء جاری کیا ہے ۔ ہائیکورٹ نے بھی ارکان گرام پنچایت کو نااہل قرار دینے حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔ رٹ درخواست کو قبول کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکم التواء جاری کیا اور آئندہ احکام تک منتخب نمائندوں کو پہلے کے مقام پر جوں کا توں برقرار رکھا جائے ۔