ارکان پارلیمنٹ کے مشاہرہ میں ہر پانچ سال میں از خود اضافہ

نئی دہلی۔یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج ایک قانون کی تجویز پیش کی جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی تنحواہوں پر ہر پانچ سال میں از حود نظرثانی ہوگی۔ اپنا پانچواں مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر فینانس نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو ادا کئے جانے والے مشاہرہ پر عام بحث ہوتی رہی ہے لیکن اب میں ایک قانون بنانے کی تجویز رکھتا ہوں جس کے ذریعہ ہر پانچ سال میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں پر از خود نظرثانی ہوجائے گی۔ ایک رکن پارلیمنٹ کی بنیادی یافت فی ماہ 50,000 روپئے اور 45,000 روپئے حلقہ جاتی الائونس کے علاوہ دیگر مراعات حاصل ہیں۔ ہر ماہ اندازاً 2.7 لاکھ روپئے حکومت کی جانب سے خرچ کئے جاتے ہیں۔ حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کو ان کے حلقوں کی ترقی کے لیے بھی سالانہ فنڈس مختص کرتی ہے۔