نظام آباد:16؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آرایس کے اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ کل نظام آباد کا دورہ کررہے ہیں ۔صدر ضلع ٹی آرایس مسٹر ایگا گنگاریڈی نے بتایا کہ عام انتخابات میں منتخب ہونے والے ٹی آرایس کے دو اراکین پارلیمنٹ 18؍ جون کے روز 2 بجے نظام آباد کا دورہ کررہے ہیںضلع کے سرحد بسوا پور پر ان کا خیر مقدم کیا گیا جائیگا ۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد مادھو نگر پہنچ کر سگنا گارڈن پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔مسٹر گنگاریڈی نے تمام ٹی آرایس کارکنوں سے شرکت کی اپیل کی۔