ارکان پارلیمان کو ’’حکومت کا پیغام رساں بننے ‘‘جیٹلی کا مشورہ

نئی دہلی۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے آج بی جے پی ارکان سے کہا کہ وہ حکومت کا پیغام عوام تک پہنچائیں تاکہ عالمی تنظیم تجارت میں کاشت کاروں کے مفادات کا تحفظ ہوسکے۔ بی جے پی ایم پیز کو اس بات کا تیقن دینا چاہئے کہ حکومت ان کے مفادات کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ عالمی تنظیم تجارت کے مذاکرات کی تفصیلات اور اس میں ہندوستان کے اختیار کردہ موقف کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے جیٹلی نے ارکان پارلیمان کو یہ مشورہ دیا۔