ارکان مقننہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

نئی دہلی 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کو قانون سازی کی ہدایت پر مبنی فیصلہ سنانے کا حکومت کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا۔ تاہم کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو اِس سلسلہ میں قانون سازی کا اختیار دے دیا ہے۔ حکومت کے ترجمان نے کہاکہ حکومت فیصلے کا تفصیلی مطالعہ کرے گی اور اپنی آئندہ حکمت عملی کا تعین کرے گی۔

بی جے پی پارٹی قائد مرارکا کیخلاف
سی بی آئی تحقیقات کی خواہاں
رائے پور (چھتیس گڑھ) 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ بی جے پی نے آج اعلان کیاکہ پارٹی قائد کیلاش مرارکا کو پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے۔ مرارکا پر چھتیس گڑھ بی جے پی کے صدر نے الزام عائد کیاکہ وہ مقامی اماموں کو اُکسارہے تھے۔ مرارکا کو برطرف کردیا گیا ہے۔ بی جے پی نے قبل ازیں دیگر پارٹیوں کے اخراج پر ان کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کبھی نہیں کیا۔