حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز)بیوی اور بچوں پر حملہ کرتے ہوئے ایک لڑکی کو ہلاک کرنے کے بعد اقدام خودکشی کرنے والا شخص فوت ہوگیا ۔ یہ افسوسناک واقعہ بالا نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 44سالہ شخص راملو فوت ہوگیا اور اس کے حملہ میں زخمی اس کی 15 سالہ لڑکی بھوانی بھی ہلاک ہوگئی جبکہ بیوی کشٹا وا اور دوسری 10 سالہ لڑکی شیوانی زیر علاج ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گوتم نگر بالا نگر علاقہ کا ساکن راملو پیشہ سے پلمبر تھا جو اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ رہتا تھا ۔ راملو کثر ت سے نشہ کا استعمال کرتا تھا اس نے گذشتہ چند دنوں سے سیندھی کا استعمال ترک کردیا تھا اور تب سے اس کی ذہنی حالت درست نہیں تھی ۔اور وہ گھر میں معمولی بات پر جھگڑنے لگتا تھا ۔ کل مکان میں معمولی بات پر پیش آئے جھگڑے میں اس نے اپنی بیوی بچوں پر حملہ کردیا لکڑی اور لوہے کی سلاخ سے اپنے بچوں پر ٹوٹ پڑا جس کے نتیجہ میں بھوانی شدید زخمی ہوگئی جس کے بعد اس نے ایک عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا اقدام کیا بیٹی اور راملو دونوں فوت ہوگئے جبکہ ماں اور بیٹی شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔