ارکان اسمبلی کی رائے کے بغیر تلنگانہ بل کی منظوری بھی ممکن

کاماریڈی: 29؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے مسودہ بل پر اسمبلی کی رائے پیش کرنے کیلئے پیش کردہ بل کی معیاد 30؍ جنوری کو مکمل ہورہی ہے ۔ لہذا اس میں کسی قسم کی تاخیر کئے بناء بل کو پارلیمنٹ میں پیش کریں تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ جاگرتی صدر شریمتی کے کویتا آج کاماریڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کیلئے صدر جمہوریہ کی جانب سے اراکین اسمبلی کی رائے حاصل کرنے کیلئے بل روانہ کیا گیا تھا اور اس کی معیاد 30؍ جنوری کو ختم ہورہی ہے لیکن چیف منسٹر اور اپوزیشن لیڈر اس کی معیاد کو مزید توسیع کیلئے کوشاں ہے ۔ چیف منسٹر اور اپوزیشن لیڈر کی رائے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ پارلیمنٹ میں منظوری اٹل ہے لہذا بل کو فوری روانہ کریں۔ گذشتہ 60 سال سے علیحدہ ریاست تلنگانہ کیلئے تحریک چلائی جارہی ہے

اور ریاست کے قیام کیلئے ہزاروں نوجوانوں نے جان کی قربانی دی ہے اور ان کی قربانیوں کے نتیجہ میں ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آرہاہے سیما آندھرا قائدین بل کو روکنے کیلئے منصوبہ بند طریقہ سے حکمت عملی کررہے ہیں ان کی حکمت عملی کو ناکام بنانے کیلئے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے قائدین کی چوکسی ضروری ہے انہوں نے اسمبلی میں تلنگانہ کے وزراء کی جانب سے اختیاکردہ موقف پر بھی اظہار تشکر کیا اور ضلع سے تعلق رکھنے والے ڈی سرینواس، محمد علی شبیر ، سدرشن ریڈی اپنی جانب سے مکمل کوشش کرتے ہوئے بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔چیف منسٹر مسٹر کرن کمارریڈی بل کیخلاف حیدرآباد میں ہڑتال کرنے کیلئے تیار ہورہے ہیں ہڑتال کرنا ہے تو انہیں چتور ڈسٹرکٹ میں یا ان کے حلقہ ڈویژن میں کریں کیونکہ گذشتہ 60سال سے تلنگانہ کے حصول کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے محبان تلنگانہ کے جذبات کو مجروح کرنے کیلئے اس طرح کی حرکتیں کی جارہی ہے اگر حیدرآباد میں ہڑتال کی گئی تو خاموش تماشائی نہیں رہیں گے انہوں نے سیما آندھرا قائدین سے وابستہ تلنگانہ قائدین سے اپیل کی کہ یہ اپنے آپ کا جائزہ لیں کنڈہ سریکھاجگن کیلئے اپنی وزارت کو قربان دیا لیکن نتیجہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ اسی طرح تلگودیشم سے وابستہ ایم نرسملو کو بھی کچھ حاصل نہیں ہوا۔ سیما آندھرا پارٹیوں کیلئے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے قائدین کی جدوجہد کے باوجود بھی انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہورہا ہے عہدہ سیما آندھرا قائدین کو حاصل ہورہے ہیںتلنگانہ کے قائدین کو جدوجہد کرنا پڑرہا ہے لہذا ان پارٹیوں سے مستفعی ہوتے ہوئے تلنگانہ کیلئے جدوجہد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی ایم ایس چیرمین مجیب الدین ، ضلع تلگودیشم صدر ایگا گنگاریڈی،ٹی آرایس قائدین محمد نظیر، محمد امجد، بھوم ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔

برقی شاک سے لڑکی فوت
نظام آباد:29؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیخ ابراہیم ساکن کھوجہ کالونی کی دختر سمرن بیگم 12 سالہ پڑوس میں واقع مکان کی چھت پر کھیل کود کے دوران ہائی وولٹیج برقی تار کو چھو لینے کی وجہ سے شدید طورپر جھلس گئی تھی۔ 15 جنوری کو یہ واقعہ پیش آنے پر مقامی سابق کارپوریٹر محمد مجاہد خان اور جاوید خان نے مذکورہ لڑکی کو ضلع سرکاری دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کی حالت تشویشناک بتانے پر حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا کل سمرن بیگم کا انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عشاء قدیم قبرستان بودھن روڈ پر تدفین عمل میں آئی ۔ محمد مجاہد خان سابق کارپوریٹر نے متوفی لڑکی کے والدین کو ایکس گریشیاء کی منظوری کے علاوہ شخصی امداد کا تیقن دیا۔