ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 400 فیصد اضافہ ، دہلی اسمبلی میں بل منظور

نئی دہلی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ارکان اسمبلی اور وزراء کی ماہانہ بنیادی یافت میں 400 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ اضافہ غیرمعمولی ہے ۔ دہلی اسمبلی میں آج اس بل کو منظور کرتے ہوئے حکومت نے دیگر الاؤنسیس بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ بل کی منظوری سے ارکان اسمبلی کے معیار زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔ دہلی حکومت نے اس بل کو مرکز کے پاس روانہ کیا ہے اور اگر مرکز نے اسے منظور کیا تو ارکان اسمبلی کی بنیادی یافت 12000 ہزار سے بڑھ کر 50000 ہزار ہوجائے گی اور مجموعی ماہانہ پیاکیج تقریباً 2.1 لاکھ کا ہوگا ۔ اس وقت 88 ہزار روپئے ہے۔