لکھنو۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی کے ریاستی وزیر اعظم خان نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کو ایک جھاڑو اور ایک قلم کے ساتھ ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے حیران کردیا ۔ مکتوب میںتحریر تھا کہ ارکان اس بات کا فیصلہ کریں کہ دونوں میں سے کونسی چیز سماجی برائیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مناسب ہوگی ۔ اعظم خان نے کہا کہ وہ دو تحفے قلم اور جھاڑو روانہ کررہے ہیں ۔ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ان میں سے کونسی چیز سماج کی برائیوں کا خاتمہ کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یاد دلاناچاہتے ہیں کہ پارٹی کا نعرہ کیا ہے ۔