اروند کجریوال کیخلاف درخواست کی 8 مئی کو سماعت

نئی دہلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے خلاف دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی سے پیسے لے کر عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے رائے دہندوں کو دیئے گئے مبینہ مشورہ کے خلاف داخل کردہ شکایت اور فوجداری کیس کی عدالت نے 18 مئی کو سماعت مقرر کی ہے۔ اس شکایت میں قبل ازیں پولیس کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ تادیبی کارروائی رپورٹ داخل کرے۔ عدالت نے آج اس کیس کی سماعت نہیں کی کیونکہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ رچا گوسین سولنکی رخصت پر ہیں۔ عدالت نے 3 فروری کو پولیس اسٹیشن سبزی منڈی کے ایس ایچ او کو ہدایت دی تھی کہ وہ کئی مسائل پر ایک اے ٹی آر داخل کرے۔ جس میں آیا یہ شکایت بھی موصول ہو کہ ان شکایات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ایڈوکیٹ اکرانت شرما کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر عدالت نے پولیس سے کہا تھا کہ وہ تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرے کہ آیا کجریوال کے خلاف کوئی اور ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اگر ایف آئی اار ہے تو تحقیقات کا موقف بھی واضح کریں۔ شرما نے کجریوال کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی۔