نئی دہلی 10 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پرجوش حامیوں کے درمیان عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج اپنی شریک حیات سنیتا سے بھی اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہی ہیں۔ کجریوال کی سنیتا سے نیشنل اکیڈیمی آف اڈمنسٹریشن مسوری میں دوران تربیت ملاقات ہوئی تھی جب دونوں ہی آئی آر ایس کیلئے منتخب ہوئے تھے ۔ کجریوال نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بالکل پہلی مرتبہ اپنی شریک حیات کو متعارف کروایا اور کہا کہ ان کی شریک حیات نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا تھا جس کی وجہ سے وہ کامیابی حاصل کرسکے ہیں۔