اروند کجریوال نے عوامی سماعت ملتوی کردی

نئی دہلی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے عوامی سماعت 15 دن کے لئے ملتوی کردی جس کا آغاز سیول لائنس کے رہائشی علاقہ میں آج سے ہونے والا تھا۔ اِس کی وجہ تزئین و آرائش کا کام ظاہر کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ تزئین و آرائش کی تکمیل کے لئے 15 دن درکار ہیں اِس لئے درخواست گذاروں سے کجریوال کی ملاقات نہیں ہوسکے گی۔ عوامی شکایتوں کی سماعت کا انعقاد ہر ہفتہ تین بار کیا جاتا ہے لیکن اِس کو 15 دن کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں عام آدمی پارٹی کے کوشامبی دفتر نے کہا تھا کہ چیف منسٹر عوامی سماعت آئندہ ماہ سے شروع کریں گے۔