اروناچل پردیش میں صدر راج ایک تاریک دن : این سی پی

ایٹانگر 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے آج اروناچل پردیش میں صدر راج کے نفاذ کو اس ریاست کی تاریخ کا سب سے سیاہ ترین دن قرار دیا۔ ریاست کی حکمراں کانگریس کے ساتھ اظہار یگانگت کرتے ہوئے این سی پی خواتین شعبہ کی صدر فوزیہ خاں نے اروناچل پردیش پریس کلب میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی مرکز کے اس فیصلہ کے خلاف احتجاج کرے گی۔ ریاست میں سیاسی صورتحال نہایت ہی نازک رُخ اختیار کرگئی ہے۔جمہوریت کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔