ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی سمرکوچنگ

حیدرآباد،30 مارچ (ای میل) ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی، ہاکی گرائونڈ مانصاحب ٹینک میں سمر کوچنگ کیمپ کا یکم اپریل کو آغاز ہورہا ہے۔ عاصم قادری کے بموجب صبح اور شام کے اوقات میں کوچنگ سیشنس ہوں گے۔ یہ اکیڈیمی سابق ٹسٹ کرکٹر ارشد ایوب نے 14برس پہلے قائم کی تھی، جس سے کئی کھلاڑی ترقی کرچکے ہیں، جو انڈر14، انڈر19 کے علاوہ رانجی ٹرافی ٹیم میں شامل ہیں، جن میں ابراہیم خلیل، مہدی حسین اور انور کے نام قابل ذکر ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9247577433، 9866635181 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔