ارزاں فروشی کے چاول کی غیر مجاز فروخت کے خلاف کارروائی

کوٹگیر۔/22اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریونیو ڈیویژنل آفیسر بودھن مسٹر شیام پرساد لعل نے گزشتہ روز ورنی منڈل مستقر پر کھلے عام سرکاری چاول کرانہ دکانات پر فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ایک فرد کو آٹو رکشا ٹرالی کے ساتھ پکڑ لیا اور ارزاں فروشی کی دکان کو فراہم کردہ چاول خریدنے کے جرم میں دو دکانات کو مہربند کردیا اور دکان کے خلاف دفعہ 6A کے تحت کیس بک کیا۔ تفصیلات کے بموجب گزشتہ روز آر ڈی او بودھن ورنی منڈل ریونیو آفس کے دورہ پر تھے اس دوران انہیں اطلاع ملی کے ارزاں فروشی کی دکان پر فروخت کئے جانے والے چاول کو بعض افراد مبینہ طور پر کرانہ دکان پر فروخت کررہے ہیں۔ اطلاع پاتے ہی آر ڈی او نے از خود شکایت کا جائزہ لینے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی انجام دی۔