ارزاں فروشی دکانات پر بائیو میٹرک صارفین پریشان

یلاریڈی۔/6 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ارزاں فروشی دکانات پر گزشتہ ماہ سے بائیو میٹرک طریقہ سے صارفین کو اناج سربراہ کیا جارہا ہے جو صد فیصد خوش آئند فیصلہ ہے۔ بدعنوانی کو روکنے کیلئے سرکار کا بہترین قدم ضرور ہے لیکن اس سے ضعیف العمر کارڈ ہولڈرس کو فنگر پرنٹٹس درست نہ پائے جانے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ ایسے افراد کیلئے بھی سرکار کچھ انتظام کردے تو غریب مستحق خاندان اناج سے محروم نہیں ہوں گے۔ ضعیف افراد کے انگوٹھے کے نشان کی لکیریں مشین پر بہتر طریقہ سے جم نہیں رہی ہیں جس سے انہیں ڈیلر راشن نہیں دیں گے اس لئے ایسے کچھ خاندانوں کیلئے سرکار راستہ تلاش کرے تاکہ مستحق کہیں محروم نہ رہ جائیں۔

مہاراشٹرا اور تلنگانہ سرحد پر انکاؤنٹر
چنور۔/6 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنور، کوٹ پلی منڈل سے تقریباً 40 کلو میٹر دور مہاراشٹرا کے سرونچہ تعلقہ کے جنگل میں آج علی الصبح پولیس اور ماؤیسٹوں کے درمیان بھاری انکاؤنٹر پیش آیا۔ اس انکاؤنٹر میں 8 ماوسٹوں کی ہلاکت ہونے کی اطلاع ہے جس میں 5 خواتین ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ منچریال ڈی ایس پی اور کٹہ چروی ڈی ایس پی ملکر جنگل میں کومبنگ کررہے تھے دوران کومبنگ ماوسٹوں سے آمنا سامنا ہوا اور پولیس فائرنگ میں 8 ماوسٹ ہلاک ہوگئے۔ اس سے پہلے کوٹ پلی منڈل کے جنگلات میں ماوسٹوں نے اشہارات لگائے تھے جب سے پولیس حرکت میں آگئی۔