ادونی۔/3اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)معتمد مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی شاخ ادونی ریاض احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فاصلاتی تعلیم حاصل کرنے کیلئے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں پوسٹ گریجویٹ اور ڈگری کورسس کیلئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے،آخری تاریخ 10؍اپریل ہوگی۔ ڈگری کیلئے بی اے اور بی ایس سی کورسس اور پی جی طلبہ ایم اے اردو، ایم اے تاریخ ، ایم اے انگریزی میں داخلے لے سکتے ہیں۔ خواہشمند طلبہ دفتر اردو گھر ، باہر پیٹ ،ادونی سے داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔