اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی کے نئے بیاچ کی تعارفی تقریب

حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : جسٹس سچر نے حکومت ہند کو جو رپورٹ پیش کی اس میں با لخصوص مسلمانوں کی پسماندگی کا ذکر کیا ہے۔ قرآن مجید کا پہلا لفظ اقراء تھا یعنی پڑھو اور ہماری شریعت میں تعلیم پر کافی زور دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار نے مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی آئی (صنعتی تربیتی ادارہ)میں آج نئے بیاچ کی تعارفی تقریب کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طلبہ کورس کی تعلیم کے ساتھ انگریزی زبان پر بھی عبور حاصل کریں۔ انہوں نے خاص طور پر اردو میڈیم طلباء کو احساس کمتری کا شکار نہ ہو نے اور عزم مصمم کے ساتھ محنت کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا ۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد یوسف خان ،پرنسپل آئی ٹی آئی/پالی ٹکنک نے کی ۔ پر وفیسر فضل الرحمن ، ڈین اسکول آف سائنسس ، ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر منور حسین ، ڈاکٹر محمد یوسف خان نے بھی طلباء کو مشوروں سے مستفید کیا ۔ نظامت کے فرائض جناب عبدالقدیر ، انسٹرکٹر نے انجام دیئے۔

ایڈسیٹ ویب کونسلنگ شیڈول
کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ایڈ سیٹ ویب کونسلنگ تواریخ کی اجرائی عمل میں آچکی ہے ۔ امیدوار ایڈسیٹ 2014 سرکاری ویب سائٹ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ اسنادات کی جانچ کا 21 ستمبر سے آغاز اور اختتام 23 ستمبر کو ہوگا ۔ نشستوں کا الاٹمنٹ 3 اکٹوبر کو عمل میں آئے گا ۔ جماعتوں کا آغاز 6 اکٹوبر سے ہوگا ۔ ایڈسیٹ امتحان 30 مئی 2014 کو منعقد ہوا تھا ۔۔
اوپن یونیورسٹی سال دوم و آخر کی
ادخال ٹیوشن فیس کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ بی اے / بی ایس سی اور بی کام سال دوم اور آخر کے لیے ادخال ٹیوشن فیس دیرینہ 200 روپیوں کے ساتھ آخری تاریخ 10 اکٹوبر مقرر کیا ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹس braouonline.in یا braou.ac.in ملاحظہ کریں ۔۔