منااکھیلی؍23مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سید ابراھیم میموریل اردو ہائی اسکول اوراد کے طلباء نے دہم جماعت میں بہترنشانات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ محمداشفاق نے 72.48نشانات حاصل کرکے پورے ہائی اسکول میں ٹاپ کیاہے۔ جبکہ دیگر طلباء محمد شفیع 69.44، عبدالقریشی 64.32، حاصل کئے ہیں ۔ جملہ 10میں سے 9طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس بات کی اطلاع حسن گنگو بہمنی ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر سید علی انصاری نے بتائی۔ انھوں نے بتایاکہ گذشتہ سال درجہ اول میں آنے والے طالب علم کو موبائل فون تحفہ میں دیاگیاتھاامسال ذکرکردہ تینوں طلباء کو بھی موبائل کا تحفہ پیش کیاجائے گا۔ اوریہ بھی کہاکہ دیہی علاقوں کے طلباء کی مختلف طریقوں سے حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔