اردو میڈیم کتابوں کی تاخیر سے فراہمی

نظام آباد:28؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )علاقہ تلنگانہ میں اردو کو سرکاری زبان کا موقف حاصل ہونے کے باوجود ہر سال اردو نصابی کتابیں تاخیر سے شائع ہورہی ہیں اور ان کتابوں میں غلطیاں بھی سرزد ہورہی ہے اس ضمن میں ویلفیئرپارٹی آف انڈیا ضلع نظام آباد کی جانب سے ضلعی صدر جناب محمد انور خان کی قیادت میں پرجاوانی پروگرام میں شرکت کی اس وفد نے ضلع کلکٹرکو یاد دہانی کروائی کہ ہر سال اردو اسکولوں کو نصابی کتابیں تاخیر سے فراہم کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں اردو میڈیم کے طلباء و طالبات کا تعلیمی کیرئیر خراب ہورہاہے اس وفد نے ضلع کلکٹر کو اس بات سے واقف کروایا کہ نصابی کتابیں مفت میں تقسیم ہونے کے بجائے بازاروں میں فروخت ہورہی ہیں اس پر پابندی لگائی جائے ساتھ ہی خانگی مدارس میں من مانی ڈونیشن وصول کرتے ہوئے تعلیم کو تجارت میں تبدیل کررہے ہیں اس ضمن میں خانگی تعلیمی اداروں کی من مانی کو ختم کیاجائے ڈونیشن کے نام سے حاصل کی جانے والی حرکت کو روکا جائے تاکہ ہونہار طلباء کے والدین پر معاشی بار نہ پڑے۔ محمد انور خان نے پرجاوانی پروگرام میں ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ آنے والے تعلیمی سال میں نصابی کتابوں کو وقت پرشائع کیاجائے خانگی مدارس سے ڈونیشن کلچر کو ختم کیاجائے ۔ بازاروں میں سرکاری نصابی کتابوں کی خرید و فروخت پر سختی سے پابندی لگائی جائے ۔ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے میمورنڈم کو راجہ رام صاحب ایڈیشنل کلکٹر نے ڈی ای او آفس کے عہدیداران کے حوالے کیا۔ ان تمام مسائل کا سنجیدگی سے حل کرنے کا تیقن دیا۔ وفد میں عبدالجبار، سعدالدین ، محمد شکیل وغیرہ شریک تھے۔