بودھن 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابقہ صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کے 126 ویںیوم پیدائش کے موقع پر ضلعی سطح پر منعقدہ تقریب یوم اساتذہ کے دوران ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر رونالڈو اس کے ہاتھوں جناب محمد کلیم الدین شمس معلم ضلع پریشد ہائی اسکول اردو امیڈیم اوٹ پلی، بودھن منڈل کو ان کی بہترین خدمات پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل افیسر سرینواس چاری بھی موجود تھے ۔ جناب کلیم الدین کو ایوارڈ کی پیشکش پر ان کے مدرسہ کے انتظامی کمیٹی کے چیر مین جناب عبدالقادر وائس چیر مین منی بیگم سرپنچ اوٹ پلی راملماں ،وی کرشنا اور صدر مدرس چندر شیکھر اساتذہ محمدیوسف ، عرشیہ نسرین شاہین بیگم ،معراج النساء ،مشتاق احمد اور طلبہ نے موصوف کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔