اردو میڈیم مدارس کے تمام مسائل کی ہر ممکنہ کوشش

ورنگل /16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اساتذہ طلبہ میں لکھنے اور پڑھنے کا شوق پیدا کریں ۔ طلبہ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں ۔ ہم تمام کی ذمہ داری ہے کہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کریں ۔ ان خیالات کااظہار ڈاکٹر ایس وجئے کمار مہتمم تعلیمات ضلع ورنگل ڈپٹی ڈی ای او محمد عبدالحئی نے اسلامک انفارمیشن سنٹر رائے پورہ ہمکنڈہ ورنگل میں بزم اساتذہ برائے فروغ اردو زبان و ثقافت ضلع ورنگل کے زیر اہتمام منعقدہ جلدہ و مشاعرہ کے موقع پر بطور مہمانان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ورنگل کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ و مشاعرہ کے موقع پر بطور مہمانان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شہ نشین پر صدر بزم اساتذہ سید روف ریحان ، ریاستی نائب صدر خواجہ عظیم الدین ، ڈاکٹر محمد بہادر علی ، صدر انجمن ترقی اردو و موظف پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج سید دستگیر ، محمد وہاج الحق ، ڈاکٹر انیس صدیق صدر شانتی سنگھم اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر وجئے کمار اور محمد عبدالحئی نے مزید کہا کہ اردو میڈیم مدارس نے جو بھی مسائل ہیں ان کییکسوئی کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔ عبدالحئی ڈپٹی ڈی ای او نے کہا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو جانے کی کوشش کریں ۔ حکومت کی پالیسیوں پر اکتفا کرنے کے بجائے سخت محنت کرتے ہوئے قوم و ملت کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آشنا کریں ۔ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں بلکہ تعلیم کو حاصل کرنے دلسپی طلبہ میں پیدا کریں ۔ بعد ازاں ریاستی صدر بزم اساتذہ برائے فروغ اردو زبان و ثقافت سید روف ریحان نے کیا کہ اردو زبان میں ہمارا قیمتی اثاثہ محفوظ ہے ۔ اسلاف اور بزرگوں کی تاریخ اردو میں ہے ۔ صدر بزم نے مزید کہا کہ تلنگانہ ریاست اردو زبان کا گہرا تعلق ، اردو زبان کے بڑے بڑے شاعر ادیب کا تعلق تلنگانہ سے رہا ۔ محمد قلی قطب شاہ کا تعلق بھی علاقہ تلنگانہ سے رہا ان کے دور حکومت میں اردو کی کافی ترقی ہوئی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کا دارالترجمہ جہاں اردو کی نایاب کتابیں موجود تھی یہ ااردو ذریعہ تعلیم کی ساری دنیا میں پہلی اور واحد یونیورسٹی تھی ۔ اردو زبان گنگاجمنی تہذیب کی علامت ہے ۔ جنگ آزادی میں شعراء ، ادبا ء، علماء ، اساتذہ ، قائدین اور صحافیوں نے اسی زبان کا استعمال کیا ۔ جنگ آزادی میں اردو زبان نے کامیابی میں اہم کردار کدا کیا ۔ اس موقع پر اردو میڈیم مدارس میں تحریری و تقریری مقابلوں میں کامیاب طلبہ و طالبات میں بزم کی جانب سے ا سناد اور مومنٹو تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈی ای او ڈاکٹر وجئے کمار ، خواجہ عظیم الدین نائب صدر بزم کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔ نذیر احمد پرواز نے خطبہ استقبالیہ پڑھا ۔ سید اشرف نے رپورٹ پیش کی ۔ سید غیاث الدین نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ اس موقع پر محمد سلیم احمد ، محمد دبیر ، محمد مجاہد صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا ، ایم اے نعیم سکریٹری الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل ، محمد حسین پاشاہ رکن اسمبیہ ایجوکیشن سوسائٹی محمد حبیب الدین موظف لیبر آفیسر ،۔ محمد سرور محی الدین غازی صدر حج سوسائٹی ورنگل اور دیگر موجود تھے ۔ بعد ازاں مشاعرہ کا صدر بزم محمد وہاج الحق کی صدارت میں منعقعد ہوا ۔ شعراء اکرام ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، ایم اے وحید ، صابر کاغذنگری ، کریٹیکل جگتیالی ، شاخ انور عادل آباد ڈاکٹر خواجہ فریدالدین حیدرآباد ، اقبال شیدائی ، تاج مضطر ،م م محشر اقبال درد ، صادق احمد صادق ، سید محمد حسین برتر ، شفیع احمد شفیع ، حمید عکس ،نذیر پرواز اجمل محسن ، اکبر ضیاء ، علی الدین گوہر اور دیگر شعراء نے کلام سنایا ۔ مشاعرہ کی نظامت اجمل محسن ایڈوکیٹ نے کی ۔ محمد عبدالمقتدر کے شکریہ پر پروگرام مشاعرہ کا رات دیر گئے اختتام عمل میں آیا ۔