اردو میڈیم مدارس کے اوقات پر نظرثانی

سنگاریڈی /30 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد ذاکر حسین ریاستی کنوینر تلنگانہ ٹیچرس فیڈریشن اقلیتی سیل کے پریس نوٹ کے بموجب رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے پیش نظر اساتذہ تنظیموں کی نمائندگی پر تلنگانہ سرکار نے ریاست بھر کے تمام اردو میڈیم کے ساتھ ساتھ کام کروانے والے متوازی تلگو مدارس کے اوقات کار میں تبدیلی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ان احکامات کے مطاجبق 30 جون تا 28 جولائی ریاستی اردو مدارس کے اوقات صبح 8 بجے تا دوپہر 1.30 بجے ہوں گے ۔ ان احکامات کا اطلاق تمام پرائمری ، اپر پرائمری اور ہائی اسکولوں پر ہوگا ۔ مختلف محکموں میں کام کرنے والے مسلم سرکاری ملازمین اور دیگر آوٹ سورسنگ ملازمین بھی رمضان کے دوران شام 4 بجے ( یعنی 1 گھنٹہ قبل ) دفتر سے گھر واپس ہوسکتے ہیں ۔ حکومت نے اس ضمن میں دو احکامات RC.No.6873/B5/2014 اور RC.No.6874/B5/2014 جاری کرتے ہوئے تمام منڈل ایجوکیشنل آفیسرس اور ہائی اسکولس ہیڈ ماسٹر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ان اوقات کار کو مدارس میں نافذ کروانے کا حکم دیا ۔