اردو میڈیم طلبہ میں ٹیٹ اور ڈی ایس سی کے مواد کی مفت تقسیم

سداسیوپیٹ /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے اردو میڈیم کے طلبہ کو پچھلے دو مہینے سے مفت کوچنگ دی جارہی ہے ۔ اسی ضمن میں طلبہ کیلئے مفت مواد کی تقسیم کا پروگرام عمل میں لایا گیا ۔ اس جلسہ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب شیخ سبحان تلنگانہ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی و نفسیات کے اسسٹنٹ پروفیسر اور محترمہ فاریہ امام ڈگری لکچرر سرچ اسکالر حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی 2 شرکت فرمائی ۔ ٹیٹ اور ڈی ایس سی میں زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرنے طریقوں سے طلبہ کو روشناس کیا گیا۔ یہ مواد ٹیٹ اور ڈی ایس سی کیلئے مفید و کارآمد ثابت ہوگا ۔ اس جلسہ کی نظامت کرسپانڈنٹ الاامین ماڈل ا سکول جناب عبدالغنی انجام دئے ۔ اس جلسہ میں جناب میر صمد ناز ، جناب بشر نظر ، سید عبدالرافع الشمش ، محمد شفیع الدین ، محمد حاجی ، محمد فردوس ارشاد کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی ۔