بودھن۔/17مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقراء ہائی اسکول بودھن اردو میڈیم کی طالبہ فریدہ بیگم نے سال 2014-15 کے ایس ایس سی سالانہ امتحان میں 9.7 گریڈ حاصل کرتے ہوئے بودھن ڈیویژن و ضلع نظام آباد کے اردو میڈیم طلبہ میں نمایاں مقام حاصل کیا جن کا رول نمبر 1529133357 ہے۔ ڈائرکٹر مدرسہ ہذا جناب سید ربانی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں ان کے مدرسہ کا نتیجہ 98فیصد رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال ادارہ سیاست کی جانب سے دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے مفت فراہم کردہ ’سیاست کوسچن بینک ‘ طلبہ کیلئے کارآمد ثابت ہورہی ہے۔ جناب سید ربانی نے جناب زاہد علی خاں اور اردو اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب سید عبدالشکور کی اردو زبان میں زیر تعلیم طلبہ خاص کر مسلم طلبہ کیلئے کی جارہی خدمات کو ناقابل فراموش قرار یتے ہوئے ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں صاحب اور پروفیسر ایس اے شکور سے اظہار تشکر کیا۔