اوٹکور۔یکم ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب ضمیر علی امرجنتہ چیرمین میناریٹی سیل کانگریس پارٹی اوٹکور منڈل نے بتایا کہ مستقر اوٹکور میں گورنمنٹ جونیر کالج اردو میڈیم نہ ہونے سے ایس ایس سی کامیاب طلباء و طالبات تعلیم کو ترک کررہے ہیں۔ موصوف نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اردو میڈیم جونیر کالج کا قیام عمل میں لایا جائے۔