کوسگی ۔ 24 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اردو میڈیم جونیر کالج میں آغاز کیا گیا جب سے اب تک گیارہ سال کا عرصہ ہورہا ہے اب تک کالج میں حکومت کی جانب سے لکچرر کا تقرر نہیں ہوا ہے اہلیان کوسگی کے پرائیویٹ لکچرر کا خرچ برداشت کرتے ہوئے کالج چلارہے ہیں ۔ مسٹر ریونت ریڈی رکن اسمبلی بھی تعاون کررہے ہیں لیکن کچھ ماہ سے لکچرر کی تنخواہیں روانہ کی گئی طلباء و طالبات کی تعلیم متاثر ہورہی ہے طلباء و طالبات نے مسٹر وینکٹیشورلو گپتا یم آر او کو ایک یادداشت پیش کی کہ لکچرر کا تقرر کر کے ہماری تعلیم متاثر ہونے سے بچائیں۔