اردو میڈیم جائیدادوں پر تقررات کا تیقن

مسلم حقوق پورٹا سمیتی اور مسلم لیگ کی کامیاب مساعی
محبوب نگر 15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسلم حقوق پوراٹا سمیتی اور انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے اردو میڈیم مدارس میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کے مطالبہ کو لے کر اس ماہ کی 10 تاریخ منعقدہ بھوک ہڑتال کامیاب ثابت ہوئی دوسرے ہی دن پراجکٹ آفیسر سروا سکشھا ابھیان نے بانی پوراٹا سمیتی محمد تقی حسین تقی کو ایک مکتوب لیٹر نمبر A2/4328 13/2014 روانہ کرتے ہوئے فوری طور پر 85 مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کرنے اور مابقای جائیدادوں کیلئے پراجکٹ ڈائرکٹر سرواسکھشا ابھیان تلنگانہ کو رپورٹ روانہ کرنے کا تیقن دیا ۔ اس بات کی اطلاع مسلم حقوق پوراٹا سمیتی اور مسلم لیگ کی جانب سے مستقر محبوب نگر کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں دونوں تنظیموں کے قائدین نے دی ۔ محمد تقی حسین تقی نے مزید بتایا کہ کل یعنی 12 نومبر کو محکمہ کی جانب سے 85 جائیدادوں پر تقرری کیلئے درخواستیں طلب کرتے ہوئے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ گذشتہ سال جن امیدواروں کو اکیڈیمک انسٹرکٹر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا تھا اور جو تعلیمی سال کے آغاز سے رضاکارانہ طور پر اسکول میں بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں ان ہی امیدواروں کو دوبارہ تقرر عمل میں لایا جائے اور ساتھ ہی ساتھ گذشتہ 6 ماہ کی اجرت بھی ادا کی جائے ۔ مرزا قدوس بیگ نے بتایا کہ محکمہ سروا سکشھا ابھیان کی جانب سے پھر ایک بار مجرمانہ غفلت برتی گئی ہے وہ یہ کہ اردو میڈیم طلباء میں یونیفارم کی تقسیم دیر سے کی گئی ہے اور وہ بھی ہندو طلباء کے مماثل طالبات کیلئے گھاگرا شرٹ دیئے گئے ہیں جبکہ پچھلے تین سال سے اس کی مخالفت کی جارہی ہے اور شلوار قمیص فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تیقن کے باوجود لہنگا گھاگرا شرٹ ہی تقسیم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر یہ ملبوسات واپس لے کر شلوار قمیص فراہم نہ کئے پھر ایک بار احتجاج ناگزیر ہوجائے گا۔ اس صحافتی کانفرنس میں مرزا قدوس بیگ ،زاہد زبیدی ،عبدالقادر محمد الیاس تمام مسلم لیگ، محمد ابراہیم قادری ، محمد مسیح الدین نمائندہ کونسلر ،اظہر علی ذوالفقار علی تمام مسلم حقوق پوراٹا سمیتی بھی موجود تھے۔