بچکنڈہ /15 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب اسعد علی صدر منڈل کانگریس پارٹی نے نمائندہ سیاست سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو تین سال سے اردو میڈیم اسکولوں کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے اردو میڈیم کے اسکول میں تعداد زیادہ ہونے کے باوجود بھی ضلع نظام آباد کے اسکولوں میں صرف 112 انسٹرکٹر کے پوسٹ بتائے گئے ہیں اردو داں طلبہ سے یہ گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اس معاملہ میں احتجاجی مظاہرہ کریں ۔ مزید کہا کہ خاص طور پر اسکول کے HMS بھی اپنے اسکول پر اس بات پر توجہ دیں ۔ خاص طور پر پی ایس بچکنڈہ اسکول پر 176 تعداد ہے ۔ صرف ایک ہی باقاعدہ ٹیچر ہے ۔ اس کے باوجود انسٹرکٹر کے دو ہی پوسٹ بتائے جارہے ہیں ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ باقاعدہ ٹیچر نہ سہی کمک از کم انسٹرکٹر کے ذریعہ ٹیچرس کی بھرتی عمل میں لائیں ۔