نارائن پیٹ ۔ 13 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے علم کی روشنی ضروری ہے بچوں کے والدین بچوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے انہیں مدارس میں شریک کروائیں اور اعلی تعلیم بھی دلائیں ۔ جناب محمد ایوب صدر مدرس مدرسہ وسطانیہ اردو میڈیم پگڑی ماری میںطلباء اور اولیائے طلباء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مدرسہ وسطانیہ اردو میڈیم موضع پگڑی ماری میں حکومت خود اختیاری یوم منایا گیا جس میں صدر معلمہ کاکردار طالبہ مریم بی اور معلمات کاکردار ثمرین بیگم ، آفرین بیگم ، نسرین بیگم ، عبدالعلیم ، مہرون بی نے نبھایا ۔ بعدازاں ایک اجلاس احاطہ مدرسہ میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت محمد ایوب صدر مدرس نے کی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر علا الدین چیرمین تعلیمی کمیٹی اور محترمہ قاسم بی وائس چیرمین کے علاوہ روف حسام الدین ریاستی سکریٹری سوٹا نے شرکت کی ۔ اسکول کے اساتذہ اور معلمات محمد غوث ، نصیرالدین چاند ، خدیجہ بیگم ، ناصرہ بیگم ، شاہدہ بیگم نے طلباء کی کارکردگی کی سراہناکی اور مستقبل میں بھی تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا ۔