اردو میڈیم اسکول میں ٹیچر کے تقرر پر اظہار تشکر

بچکنڈہ ۔ 22۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ منڈل کا موضع واجد نگر کے اردو میڈیم اسکول میں کوئی گورنمنٹ ٹیچر کا تقرر نہ ہونے پر طلباء و طالبات کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اسکول کی برخواستگی کا وقت آچکا تھا لیکن آفرین بیگم اسکول کی برخواستگی کو بچاتے ہوئے انہوں نے طالبات سے فیس لیکر کم معاوضہ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔ حکومت سال 2014 ء میں بھی کوئی انسٹرکٹر کا تقرر عمل میں نہیں لایا گیا تھا لیکن محکمہ تعلیم کے عہدیداداران نے اس اسکول پر توجہ دیتے ہوئہے ایک ڈیپیشن ٹیچر کا تقرر عمل میں لایا ۔ ٹیچر کے آنے پر طلباء و طالبات کے اندر مست کی لہر دوڑ گئی ۔ ٹیچر اسما نے طلباء و طالبات سے مخاطب ہو کر کہا محنت و جستجو سے تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور روزانہ اسکول پابندی سے آنے کو کہا اور علم کی اور اساتذہ کی قدر کنے کی ہدایت دی ہے ۔