اردو میڈیم اساتذہ کی کمی سے طلبہ کو دشواری

یلاریڈی /24 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر منڈل پریشد کا ْنرل باڈی اجلاس منڈل پریشد صدر مسٹر گنگادھر کی زیر صدارت انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مختلف محکموں کی زیر صدارت انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے عہدیداروں نے اپنے اپنے محکمہ کی تفصیل رپورٹ پڑھ کر سنائی ۔ یلاریڈی MEO مسٹر وینکٹیشم نے کہا کہ یلاریڈی منڈل میں 47 کو رپورٹ روانہ کردی گئی ہے ۔ منڈل میں جملہ طلباء کی تعداد 6063 کے 43 اسکولوں کو باورچی خانہ شیڈ منطور کیا گیا جس میں سے 29 اسکول پر یہ مکمل کئے گئے 14 اسکولوں میں یہ شیڈ ڈالا جانا باقی ہے ۔ اردو میڈیم ہائی اسکول میں اساتذہ کا فقدان ہونے سے طلباء کو انگریزی ، ریاضی ، سماجی علم کیلئے دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ جس کیلئے ضلع DEO کو توجہ کرنے کیلئے کہا گیا ۔ منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی نے مقامی برقی مسائل سے نمٹنے کیلئے صرف ایک ہلپر پر تعجب کا اظہار کیا اور محکمہ ٹرانسکو AE درگا پرساد سے جلد از جلد دو اور مزید ہلپر مقرر کرنے کیلئے اعلی عہدیادروں کو توجہ دلانے کا ڈیمانڈ کیا ۔ منڈل یلاریڈی مستقر پر صرف ایک ہلپر رکھا جانا محکمہ ٹرانسکو کی لاپرواہی نہیں تو کیا ہے ۔ منڈل یلاریڈی کے 4599 افراد کو آسرا کے وظائف منظور ہونے کی بات MPDO سریندر نے بتائی ۔ یلاریڈی منڈل میں تحفظ غذا کارڈ کیلئے جملہ 12540 درخواستیں وصول کی گئیں جس میں 9033 خاندانوں کو فوڈ سیکوریٹی کارڈ کیلئے مستحق قرار دیا گیا ۔ اس موقع پر منڈل ڈپٹی تحصیلدار سرینواس زیڈ پی ٹی سی سامیل AE ٹرانسکو درگا پرساد MEO وینکٹیشم AE پنچایت راج غوث محی الدین EOPRD سبرامنیم منڈل پریشد ارکان میں محمد سخاوت علی، سریکانت منڈل پریشد نائب صدر سرینواس اور دوسرے موجود تھے ۔