اردو مدارس کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) اے پروگرسو اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ’’اپوٹا ‘‘ ضلعی شاخ محبوب نگر کے صدر محمد معظم علی جنرل سکریٹری خواجہ قطب الدین و دیگر اراکین ’’ اپوٹا ‘‘ نے نائب وزیراعلی محمد محمود علی سے ملاقات کرتے ہوئے چند مطالبات پیش کئے جس میں قابل ذکر عید رمضان و عیدالالضحی کے بعد دو دو دن مدارس کو تعطیل کا اعلا کریں ۔ اردو میڈیم مدارس میں مضمون انگریزی کو اردو میڈیم اور تلگو میڈیم میں ان کی مادری زبان سے تقررات کئے جائیں ۔ ریاست تلنگانہ میں اردو اساتذہ کی نمائندگی کرنے کیلئے ایک اردو MLC کیلئے احکامات جاری کریں ۔ ریشنلائزیشن کو اردو میڈیم مدارس سے استثنی کیا جائے ۔ ہر ڈسٹرکٹ لیول پر ایک اردو رینج آفیسر کا تقرر کریں ۔ اردو مدارس میں نئے پوسٹ PET,SA,SGT اور UPT کی منظوری عمل میں لایا جائے ۔ تمام ریاست تلنگانہ میں ہر تلگو میڈیم اسکول میں ایک اردو ٹیچر کے پوسٹ کی منظوری دی جائے ۔ ہر ضلع میں ایک اردو ٹیچرس بھون کا قیام عمل میں لائیں جس پر نائب وزیراعلی محمد محمود علی نے تیقن دیا کہ اردو مدارس اور اردو اساتذہ کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ۔ اس موقع پر اے پی جیتندر ریڈی رکن پارلیمنٹ ، این سرینواس گوڑ رکن اسمبلی ، محمد محسن خان ، محمد امتیاز ، اسحاق ، محمد محمود ، محمد سلام خاں ، انصاری بن احمد ، ایوب انصاری ، نورالحسن ، خواجہ معین الدین اور منڈل لیول ڈیویژن لیول کے اراکین اپوٹا نے شرکت کی ۔ محمد محمود علی نائب وزیراعلی کی اپوٹا صدر و معتمد محمد معظم علی خواجہ قطب الدین نے گلپوشی کی اور بھرپور تعاون کرنے پر اظہار مسرت کیا ۔