اردو ماڈل اسکول میدک کے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد

میدک۔22فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے مصباح العلوم (اردو ماڈل اسکول) کی جنرل باڈی اجلاس زیرصدارت صدر کمیٹی جناب محمد جعفر منعقد ہوا ۔ اجلاس کا آغاز صدر مدرس اردو ماڈل اسکول جناب حافظ محمد حفیظ الدین تاج کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ تمام عہدیداران کمیٹی و اراکین کی موجودگی میں اس موقع پر اسکول کے لئے ایک مائیک سیٹ و اسپیکر کی خریدی اور مزید و معلمات کے تقرر سے متعلق ایک قرارداد منظور کی گئی اور اسکول ہذا میں آئندہ تعلیمی سال سے انگلش میڈیم کی جماعتوں کی تجویز کو مسترد کردیا گیا ۔ علاوہ ازیں کچھ فرنیچر‘ برقی پنکھوں کی درستگی اور مدرسہ کیلئے مزید فنڈس کے حصول کیلئے غوروخوص کیا گیا ۔ اس طرح اس اجلاس میں مدرسہ کے تعاون کیلئے تعمیرایک مدد ملگی جو ٹاؤن کی اہم شاہراہ مصروف ترین بازار میں واقع ہے جس کا کرایہ میں اضافہ کرنے سے متعلق بھی نوٹ لیا گیا ۔ اس اجلاس میں عہدیداران کمیٹی مسرز ایم اے معید ماجد ‘ محمد فاضل ‘ سید فخر الدین ‘ حمید الدین قمر ‘ مجید الدین مجیب ‘ ایم اے منیب ‘ محمد واجد ‘ ایم اے شہید راشد ‘ محمد احمد علی صابر کے علاوہ مقامی حضرات محمد عارف حسین ‘ محمد غوث محی الدین ‘ اکبر علی ٹیچر ‘ امجد علی ‘ ایم اے قیوم ‘ محمد ریاض الدین اور احمد محی الدین تمیز سابق کونسلر ‘ میر برکت علی احسان بھی موجود تھے ۔