استفادہ کنندگان کو مشکلات ، حکومت کی اردو دوستی پر سوالیہ نشان
جگتیال 30؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اُردو اکیڈیمی برانچ لائربری ضلع جگتیال کے ملازمین گذشتہ چار ماہ سے تنخواہ سے محروم کے علاوہ لائبریری کی عمارت میں برقی بل کی عدم ادائی پر کئی ماہ سے برقی کنکشن منقطع ہوگیا جس کی وجہ سے لائبریری سے استفادہ کنندہ گان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لائبریری کا برقی بل محکمہ برقی کو چار ہزار سے زائد ادا شدنی ہے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد دوسرا ہے ریاستی حکومت کی جانب سے اُردودوستی کی بات کی جاتی ہے وہیں پر اُردو اکیڈیمی کا گذشتہ تین سال سے کوئی پرسان حال نہیں جس کی وجہ سے برقی کنکشن بل کی عدم ادائیگی تو کبھی ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حکومت کی اُردو اکیڈیمی پر عدم توجہ کے باعث اسطرح کی صورتحال کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے چند ماہ قبل بھی برقی بل کی عدم ادائیگی پر برقی کنکشن منقطع کیاگیا تھا۔ رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کو توجہ دلوانے پر انہوں نے اپنی جیب سے دو ہزار روپئے اداکرنے پر برقی کنکشن کو بحال کیا گیا تھا ریاست میں بعض مقامات پر اُردو اکیڈیمی لائبریریاں کرائے کی عمارتوں میں واقع ہیں جس کے کرائے کی عدم ادائیگی پر مقفل ہیں جگتیال اُردو اکیڈیمی لائبرئری اُردو بھون کی ذاتی عمارت میں رہنے کی وجہ سے چل رہی ہے۔ ارباب مجاز اور ذمہ داران ملت اس جانب توجہ لینے کی ضرورت ہے۔