اردو صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی پرمبارکباد کی پیشکشی

نیالکل ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یم سبھاش نائب صدر ٹی یو ڈبلیو جے نیالکل محبوب غوری جرنلسٹ شجاع الدین وسیم غوری نمائندہ سیاست نے جناب عبدالقادر فیصل تلنگانہ یونین ورکنگ جرنلسٹ ضلع میدک صدر ٹی یو ڈبلیو جے ضلع میدک اپنے معیاد کے 6 سالہ اختتام اور ان کے خدمات کے اعتراف میں انہیں مبارکباد پیش کی ۔ جناب رحیم غوری اور عبدالجبار موظف سپرنٹنڈنٹ پالی ٹینک کالج نے کہا کہ عبدالقادر فیصل کی ضلع میدک اور ریاست تلنگانہ کی ٹی یو ڈبلیو جے یونین میں خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ ضلع میدک کے صحافیوں بالخصوص اردو صحافیوں کے ہر مسائل میں اہم رول ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر فیصل کی ریاستی سطح پر جدوجہد کے باعث ضلع میدک کے صحافیوں کو میڈی کلیم پالیسی کے تحت لاکھوں روپیوں کا مفت علاج کیا گیا صحافیوں کیلئے اکریڈیشن کارڈس بس پاس اراضی مکانات جیسے مسائل کی یکسوئی کو انجام دیا ۔ جناب وسیم غوری نے کہا کہ جناب خالق حسینی اسٹاف رپورٹر سیاست سنگاریڈی اکریڈیشن کمیٹی ممبر ضلع میدک نے بھی اردو صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی اور اکریڈیشن کارڈس کی اجرائی میں صحافیوں کو مشکلات پیش نہیں ہورہے ہیں اور اردو صحافیوں کے مسائل میں ضلع کلکٹر سے کامیاب نمائندگی انجام دیئے ہیں ۔ انہوں نے نو منتخب صدر ٹی یو ڈبلیو جے ضلع میدک رنگاچاری کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر صدر پریس کلب سید منیر اکرام پٹیل، شیخ ایوب طیب علی نامہ نگار سیاست کوہیر اختر حسین فیصح الدین کے علاوہ دیگر صحافیوں نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ۔