اردو صحافیوں کو ایکریڈیشن کمیٹی میں شامل کرنے کا تیقن

عادل آباد /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کے ہر ضلع میں قائم کی جانے والی ایکٹیویشن کمیٹی میں اردو اخبار کے نمائندہ کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ اس بات کا تیقن پریس اکیڈیمی چیرمین مسٹر ایم نارائنہ نے مستقر عادل آباد کے ضلع پرجا پریشد ہال میں TUWJ یونین کی جانب سے منعقدہ ’ مہاسبھا ‘‘ میں اپنے خطاب کے دوران دیا ۔ جبکہ اردو صحافیوں کو مسلسل نظر انداز کرنے کا تذکرہ نمائندہ سیاست محبوب خان نے اپنے خطاب کے دوران کرتے ہوئے آئندہ صحافیوں کی قائم کی جانے والی ایکریڈیشن کمیٹی میں اردو صحافی کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ پریس اکیڈیمی چیرمین اپنے خطاب کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے 10 کروڑ روپئے ہیلت اسکیم کیلئے مختص کرنے کے علاوہ میڈیا نمائندوں کو رہائشی اراضی ، امکنہ جات کی تعمیرات ، ایکریڈیشن کی سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا اپنے خطاب میں میڈیا نمائندوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے تلنگانہ آزادی کی جدوجہد میں میڈیا کا اہم کردار ثابت کیا ۔ حکومت کی جانب سے میڈیا افراد کے طلباء کو خانگی مدارس میں نصف فیس معافی کے عمل آوری کا تذکرہ کرتے ہوئے انشورنس اسکیم سے بھی استفادہ پہونچانے کا تیقن دیا ۔ ضلعی سطح پر منعقدہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس مہاسبھا میں ریاست کے مختلف مقامات سے جہاں ایک طرف یونین قائدین نے شرکت کیا ۔ وہیں دوسری طرف عادل آباد ، مدھول ، بھینسہ ، کوہیر ، خانہ پور ، نرمل ، اچوڑہ ، اوٹنور ، کیرامیری کے تلگو ہندی اور اردو سے تعلق رکھنے والے الکٹرانک ، پرنٹ میڈیا کے سینکڑوں افراد نے حصہ ل یا ۔ جلسہ کی کارروائی مسٹر رمیش آندھرا بھومی رپوٹر نے چلائی ۔ صحافتی برادری کی جانب سے پریس اکیڈیمی چیرمین ، ریاستی وزیر کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا گیا ۔