اردو زبان کی بقاء کیلئے مشاعروں کا انعقاد ضروری

ورنگل میں منعقدہ ادبی پروگرام سے ڈاکٹر بہادر علی کا خطاب
ورنگل/12 مئی (سیاست ڈسڑکٹ نیوز) زیرِ اہتمام انجمن ترقی اردوشاخ ورنگل بمقام ایوان غزل صوبیداری ضلع ورنگل میں بصدارت ڈاکڑ بہادر علی موظف پرنسپل اسلامیہ آرٹس انیڈ سائینس کالج ورنگل ادبی نشست و مشاعرہ منعقد ہوا ۔جس میں بطور مہمان خصوصی محمد زبیرنے شرکت کی۔مہمان اعزازی میں سید ولی اللہ قادری AISF قومی صدر ، ایس ایم سعید اردو صحافی نے شرکت کی۔ا س ادبی نشست و مشاعرہ کا آغازمحمد اختر حسین اختر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔محمدحامد حسین اور محمد ایوب خان نے حمد باری تعالی پیش کیا۔ محمداکبر محی الدین نے استقبالیہ کلمات کے ساتھ ایوان غزل کا مختصر تعارف کراویا ۔ محمد مجاہد صدر ویلفیر پارٹی نے اجلا س کے صدر ڈاکڑ بہادر علی کی بیرون ملک کے دورہ کی ضمن میں شال پوشی اور گلپوشی کے ساتھ تہنیت پیش کی ۔ مشہور شاعر و کنوینر ادارہ ادب اقبال درد نے مہمان خصوصی محمد زبیر کی گلپوشی کی ۔ایڈوکیٹ ابوبکر نے اجلاس کے صدر ڈاکڑ بہادر علی کی گلپوشی کی۔جناب نذیر پرواز نے پروگرا م کی نظامت کرتے ہوئے پہلے نشری نشست میں مشہور و معروف تصنیف نگار و شاعر ایڈوکیٹ اجمل محسن کو دعوت دی اس موقع پر اجمل محسن اپنے مختصر افسانوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔اجلاس کی دوسری نششت میں مشاعرہ کا اہتمام ہوا۔اقبال درد ،ڈاکڑ عزیز احمد عرسی، اجمل محسن، صابر عالم،نذیر پرواز، حامد حسین ، محمد مجاہد (آہستہ آہستہ) حمید عکسی، محمد اکبر ضیا نے اپناکلام سنا کر سامعین سے زبردست داد حاصل کی۔ چھوٹے سے وقفہ کے بعدمہمان اعزازی سید ولی اللہ قادری نے اجلاس سے مختصر خطاب میں اردو خدمت گذاروں کیلئے تہنیتی الفاظ پیش کئے اور کہا کہ نئی نسل میں اردو لغت سے لگائو اور انسیت قایم رکھنے کے لئے ایوان غزل کی کاوشوں کی سراہانا کی۔ صوبیداری ہنمکنڈہ ضلع ورنگل میں اس ہال کو ایوان غزل کے نام سے موسوم کرنے والے اور اس اجلاس کے صدر ڈاکڑ بہادر علی نے اس موقع پر کہا کہ نئی نسل میں اردو کے تئیںاس طرح کا و جذبہ قابل تعریف ہے۔اردو زبان کی بقاء اور فروغ کا جذبہ رکھنے والے محبان اردو کوچاہئے کہ وہ اس طرح کے اجلاس اور مشاعروں میں پابندی کے ساتھ شرکت کرتے رہیں اور اپنے لڑکوں کو بھی ادبی ،طرحی و غیر طرحی مشاعروںشرکت کرنے کیلئے ذہن سازی کریں تاکہ نئی نسل میںبھی قرآن فہمی کی زبان اردو کے ساتھ دلی مراسم قایم ہوسکے۔ اردوصحافی محمد عبدالنعیم نے اپنے منفرد انداز میں مہمانوں سے اظہار تشکر کیا۔کنوینر محمد حبیب الدین موظف لیبر آفسرکی نگرانی میں اجلاس و مشاعرہ کو کامیاب بنانے میں اختر حسین اختر، حامد حسین، قادر صاحب، خواجہ شکیل احمد،محمد ایوب خان،محمد حسین پاشاہ، کا تعاون شامل رہا۔