کڑپہ ۔ 22 ۔ جنوری ( ذریعہ ڈاک ) شہر کڑپہ میں فورٹ اسٹریٹ میں موجود ستار فیضی منزل کے نچلے حصہ میں رائلسیما اردو رائٹرس فیڈریشن کے دفتر کا افتتاح ڈاکٹر اقبال خسرو قادری کے دست مبارک سے ہوا ۔ پروفیسر ستار ساحر نے کہا کہ ڈاکٹر ساغر جیدی نے اس فیڈریشن کو گزشتہ 30 سال قبل بنیاد ڈالی تھی ان کی موت کے بعد اس ادارہ کو فعال بنانے کیلئے خسرو ، ستار فیضی ، سید شکیل احمد جو ساغر صاحب کے شاگرد ہیں انہوں نے ٹھان لی ہے تاکہ اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج ہوں ۔ آستانہ شہ میری کے سجادہ نشین نے کہا کہ ادور تہذیب کی حفاظت اردو ادباء و شعراء کے ساتھ اردو اساتذہ و طلباء پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ اردو ڈرامہ نگار سید یوسف صفی نے کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے جس کو پروان چڑھانا ہم سب کا فریضہ ہے ۔ اردو کے ادبی و ثقافتی پروگراموں میں اردو طلباء و اساتذہ کے ساتھ عوام کو بھی مدعو کریں ۔ فیڈریشن کے معتمد عمومی ستار فیضی نے کہا کہ ہر سال اس فیڈریشن کے زیراہتمام بسٹ ٹیچر ، بسٹ اسٹوڈنٹ ، بسٹ پومٹ کے ایوارڈس کے اعزامت سے نوازا جائے گا ۔ اردو شعراء و ادبا کی ولادت و وصال کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ مشاعر سے تقریری و تحریری مقابلے بھی اہتمام ہونگے ۔ اس تقرب میں ضلع کڑپہ کے اردو شعراء ، ادباء ، محمود شاہد ، سلام شہ میی ، سردار ساحل ، انورھادی ، عارف منا ، خالد حسین خان ، شکیل احمد افسر کڑپوی وغیرہ نے شرکت کی ۔