ریاض ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام)دنیا کی اہم اور مقبول ترین بین الاقوامی زبانوں میں عربی چوتھے مقام پر ہے ۔ کنگ عبداللہ انٹرنیشنل سنٹر فار عربک لینگویج کے مطابق چینی زبان سب سے زیادہ بولی جانے والی ہے ۔ وسعت پذیری کے معاملہ میں انگریزی زیادہ سے زیادہ (101) ممالک میں مقبول ہونے کی وجہ سے سرفہرست مقام پر ہے جس کے بعد عربی زیادہ سے زیادہ (60)ممالک میں بولی جانے والی دوسری بڑی زبان ہے ۔ سنٹر کے ایک تحقیقی مطالعہ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 7102 زبانیں بولی جاتیں ہیں لیکن یوروپی خطہ میں صرف 286 زبانوںکا چلن ہے ۔ ایشیاء میں سب سے زیادہ 2301 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق1.39 بلین لوگ چینی زبان بولتے ہیں جبکہ 588 ملین اردو ، 527 ملین انگریزی اور 467 ملین عربی زبان بولتے ہیں ۔