محبوب نگر ۔ 28اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد بشیر الدین کوآرڈینیٹر ادارہ ادبیات اردو محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب ماہ جون 2015 میں منعقدہ اردو دانی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ان امتحانات میں شریک طلبہ ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور اپنے ہال ٹکٹ کے ساتھ صبح 10تا 5بجے شام مکان نمبر 1-10-37/5 نزد سیف سپلائنگ کمپنی شاہ گٹہ پر رجوع ہوکر اپنے سرٹیفیکٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885657415 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔