اردو اکیڈیمی کمپیوٹر سنٹر نارائن پیٹ کے طلبہ کا اتوار کو سالانہ امتحان

نارائن پیٹ /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ پروفیسر ایس اے شکور کے احکام کے مطابق مستقر نارائن پیٹ پر قائم اردو اکیڈیمی ٹریننگ سنٹر میں زیر تربیت طلبہ کا تحریری امتحان 28 ستمبر اتوار کا ماڈرن ہائی اسکول ، نارائن پیٹ میص بح 9 تا 11.30 بجے منعقد ہوگا ۔ انچارج کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر نارائن پیٹ جناب محمد عمران خان نے بتایا کہ اڈوانس ڈپلوما ان کمپیوٹر اپلیکیشن اینڈ ملٹی لینگوج ڈی ٹی پی کورس کے سالانہ امتحان کیلئے ہال ٹکٹس کی 27 ستمبر سے اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔ زیر نگرانی جناب عبدالقدیر صاحب سنڈکے ، کرسپنڈیڈ ماڈرن ہائی اسکول اور المکہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذمہ داران موجود ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885776473 پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے ۔