اردو اسکول میں داخلہ کیلئے گھر گھر دستک بیدر میں سرکاری اسکول کے اساتذہ کی مہم

نظام آباد:27؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد کے دو نوجوان پوچم پاڈ میں غرقاب ہونے پر ان کے ساتھ موجود نوجوان بغیر پولیس کو اطلاع دئیے ہی مہلوکین کی نعشوں کو حیدرآباد لے جانے اوران کے افراد خاندان کو واقف کرانے پر ان کے افراد خاندان نے اموات پر شک و شبہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع دینے پر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کرتے ہوئے نظام آباد پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس یہاں پر پہنچ کر اموات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد اولڈ سٹی سے تعلق رکھنے والے غلام نظیر الدین خان، شیخ عبدالواجدچندرائن گٹہ، فردوس، خالد،شاہد، حاجی، پاشاہ نواب صاحب کٹہ شمش آباد سے تعلق رکھنے والے 7 افراددرگاہ حضرت سید سعداللہ حسینیؒ کی زیارت کرنے کل حیدرآباد سے ذریعہ کار بڑا پہاڑ پہنچ کر درگاہ میں زیارت کی اورپوچم پاڈ دیکھنے کی غرض سے یہاں پر گئے ہوئے تھے یہاں پہنچنے کے بعد نظیر الدین ڈیام میں پانی نہانے کی غرض سے اترا تیراکی سے عدم واقفیت کی بناء پر غرقاب ہورہا تھا کہ اسے بچانے کیلئے شیخ عبدالواجد ڈیام میں اتر گیا اور یہ دونوں کو بھی تیرا نا نہیں آتا تھا جس کی وجہ سے یہ دونوں غرقاب ہوتا دیکھ کر فردوس فوری اپنے ساتھیوں کو اطلاع دی اور یہ پانچ ساتھی کٹہ پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ نظیر الدین خان اور شیخ عبدالواجد دونوں ڈیام میں غرقاب ہونے پر ان کی نعشوں کو باہر نکالا اور کار میں لیکر حیدرآباد روانہ ہوگئے اور پولیس کو اس بات کی اطلاع نہیں دی ۔ جب ان کے گھر پہنچ کر ان کے انتقال کی اطلاع دینے پر نظیر الدین خان کے افراد خاندان نے اس واقعہ پر شک و شبہ ظاہر کرتے ہوئے چندرائن گٹہ پولیس سے رجوع ہونے پر چندرائن گٹہ پولیس نے ان دونوں کی نعشوں کو عثمانیہ دواخانہ پوسٹ مارٹم کی غرض سے منتقل کیا اور نظام آباد کے بالکنڈہ پولیس کو اطلا ع دینے پر سب انسپکٹر بالکنڈہ سکندرریڈی نے چندرائن گٹہ پولیس اور نظیر الدین، عبدالواجد کے ساتھی فردوس، خالد، شاہد، حاجی، پاشاہ سے بات چیت کی۔ سب انسپکٹر سکندرریڈی سے نمائندہ سیاست محمد جاوید علی ربط پیدا کرنے پر بتایا کہ پولیس بالکنڈہ اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی تمام تفصیلات منظر عام پر آئے گی۔ جبکہ ان دو مہلوکین کے افراد خاندان ان اموات پر شک و شبہ ظاہر کررہے ہیں۔ بعد پوسٹ مارٹم نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔