محبوب نگر /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آلویز پروگریسیو اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ( اپوٹا ) محبوب نگر کی جانب سے کمشنر اینڈ ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن ( سی اینڈ ڈی ایس ای ) حیدرآباد کو کئی ایک نمائندگیاں پیش کی گئیں ۔ خواجہ قطب الدین صدر اور محمد عبدالجبار معتمد نے وفد کی قیادت کی ۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ رشینائزیشن سے اردو میڈیم مدارس کو مستثنی رکھا جائے ۔ اردو میڈیم مدارس میں بائی پوسٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کو ان کے اپنے میڈیم میں ٹرانسفر کیا جائے ۔ اردو میڈیم مدارس میں انگریزی مضمون سے انصاف کیا جائے ۔ جی او 95 کے تحت ٹرانسفر اور بنیادی تعلیم دھم جماعت تک اردو سے حاصل کرنے والوں کو ہی انگریزی کی تدریس کیلئے مقرر کیا جائے ۔ اردو میڈیم میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو روسٹر سسٹم کو برخواست کرتے ہوئے پر کیا جائے ۔ اردو میڈیم میں گریڈ II اردو پنڈت کو اپ گریڈ کرتے ہوئے گریڈ I ایس اے کا درجہ دیا جائے ۔ اردو میڈیم مدارس میں نئی جائیدادوں کو منطوری دی جائے ۔ اردو میڈیم مدارس کیلئے اسپیشل گریڈ منطور کیا جائے ۔ 11 نومبر کو مولانا آزاد ( کے یو ) پیدائش کے موقع پر ریاست کے تمام مدارس بلالحاظ میڈیم ’’ یوم تعلیم ‘‘ منانے کے احکامات جاری کئے جئایں ۔ کمشنر اینڈ ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے تیقن دیاکہ اس ضمن میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ وفد میں محمد رفیق ، محمد سلام خان ، انصاری بن احمد طاہر ، محمد عبدالواسح ، محمد قمر و دیگر اراکین اسوسی ایشن موجود تھے ۔