اردو اساتذہ کے تقررات میں روسٹر سسٹم کو برخواست کرنے کا مطالبہ

نارائن پیٹ 22 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آئیٹا کھیڑ یونٹ کے صدر محمد سراج احمد نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ اردو میڈیم اساتذہ کے تقررات میں روسٹر سسٹم کو برخواست کرتے ہوئے علحدہ اعلامیہ جاری کیا جائے۔ سابق میں ڈی ایس سی 2006,2008,2012 کا انعقاد عمل میں آیا تھا اور روسٹر سسٹم کو اردو جائیدادوں پر لاگو کردیاگیا جبکہ اس زمرہ کے طبقات اردو داں طبقہ میں نہیں پائے جاتے ۔ اس طرح اردو میڈیم اساتذہ کی جائیدادیں مکمل پُر نہیں ہوپاتیں چونکہ تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات نہیں ہوپائے اور نیتجتاً اردو میڈیم طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہوجاتی ہے۔ لہذا ریاس تلنگانہ کے وزیر اعلی جناب کے سی آر سے درخواست کی جاتی ہے کہ 12 فیصد مسلم تحفظات کو عمل میں لاتے ہوئے تمام شعبوں بالخصوص ڈی ایس سی کا اعلامیہ جاری کریں۔ نائب وزیر اعلی جناب محمود سے بی بی پاٹل مقامی رکن اسمبلی اور جناب پی کشٹا ریڈی سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس ضمن میں خاطر خواہ تعاون کریں۔ اس موقع پر سکریٹری وسیم ، قاسم ، محمد چاند پاشاہ اور میڈیا سکریٹری جناب محمد ایاز علی کے علاوہ دیگر اساتذہ کی خاص تعداد موجود تھی۔