اردو آرٹس کالج حمایت نگر میں داخلے

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : پرنسپال اردو آرٹس کالج حمایت نگر کی اطلاع کے بموجب کلیہ ہذا میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ لہذا انٹر میڈیٹ ، ایچ ای سی اور سی ای سی اور گریجویشن میں بی اے ( تاریخ ) ، بی اے ( معاشیات ) ، اور بی کام ( جنرل ) میں مطلوبہ نشستوں کے لیے داخلے جاری ہیں ۔ اردو میڈیم سے ایس ایس سی کامیاب اور انگلش میڈیم سے ایس سی سی کے ساتھ زبان اختیاری یا ایک پرچہ اردو رکھنے والے امیدواروں کے علاوہ TSOSS یا APOSS اور NIOS سے ایس ایس سی ، کامیاب امیدوار بھی انٹر میڈیٹ میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ انٹر میڈیٹ اور ڈگری میں داخلوں کے لیے کشادہ کمرہ جماعت ، ہوا دار اور سبزہ زار ماحول ، تمام مضامین میں کتابوں کی دستیابی ، وسیع لائبریری مع کمرہ برائے مطالعہ ، اے سی کمپیوٹر لیاب ، طالبات کے لیے علحدہ ریڈنگ روم و نمازگاہ ، بسوں کی کالج کے قریب تک آمد و رفت ، بس پاس کی سہولت اور پارکنگ کا مناسب انتظام مہیا کیا گیا ہے ۔ درجہ بالا سہولیات کے عوض مناسب رعایتی فیس لی جائے گی ۔ انہوں نے طلباء سے خواہش کی ہے کہ ڈگری میں اڈمیشن کے لیے ویب سائٹ dost.cgg.gov.in پر آن لائن فارم بھرتی کریں یا کوئی می سیوا سنٹر سے ربط کریں ۔ داخلوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ۔ اب دوسرا مرحلہ کے تحت داخلوں کی آخری تاریخ 30 جون ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے کالج کے اوقات کار 9 تا 3 بجے دن یا فون نمبر 040-23227330 ۔ 9290797307 پر ربط کریں۔۔

انوارالعلوم جونیر کالج نامپلی میں داخلے
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : پرنسپل محمد عبدالرزاق کی اطلاع کے مطابق کالج ہذا میں انٹر میڈیٹ سال اول ایم پی سی اور سی ای سی ۔ انگلش و اردو میڈیم میں داخلے جاری ہیں ۔ اس قدیم اور مشہور کالج میں قابل اساتذہ کی نگرانی میں معقول فیس پر معیاری تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے ۔ سائنس کے طلباء کے لیے جدید آلات سے لیس لیبارٹری موجود ہے اور تمام طلباء کے لیے لائبریری سے کتابوں کے حصول کی سہولت بھی حاصل ہے ۔ اسکالر شپس کے لیے طلباء کی رہنمائی کی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے لیے دفتر کالج سے 9 تا 3 بجے کے درمیان ربط کریں ۔ انٹر میڈیٹ سال دوم کی کلاسیس کا آغاز ہوچکا ہے طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنی جماعتوں میں حاضر رہیں ۔ اگر 75 فیصد سے کم حاضری ہو تو سالانہ امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں رہے گی ۔ انوارالعلوم جونیر کالج نامپلی حکومت تلنگانہ کا مسلمہ ادارہ ہے ۔۔