عمان۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اردن جونیر کیڈٹ اوپن کے یہاں منعقدہ مقابلوں میں ہندوستان کو بشمول 7 گولڈ کے ساتھ مجموعی طور پر 24 میڈلس حاصل ہوئے ہیں لیکن تائپی کے ہسوپی ۔ ہسوان نے ہندوستانی سفر کو ایک مرحلہ پر روک دیا جب پیاس جین ان کے ہاتھوں ایک گولڈ میڈل سے محروم ہوگئے اور انہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ کیڈٹ کے شعبہ میں بھی ہندوستانی ٹیم کو خطاب سے محروم ہونا پڑا جس میں پیاس اور یشانت ملک اور چنمیا سومیا کو شکست دیتے ہوئے پوہسوان لن این ۔ کن اور پنگ چیر نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا اور ہندوستان کو دوسرے مقام کے ساتھ سلور میڈل حاصل ہوا، تاہم لڑکیوں کی ٹیم نے کیڈٹس میں ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل کو یقینی بنایا۔
جھجھرXIنے گائیکواڈ ٹروفی جیت لیا
نئی دہلی۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لکشے دلال (82) اور رشی پال (71) کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت نے ہریانہ کی جھجھر الیون اکیڈمی نے اجمل خاں کرکٹ اکیڈمی کو 15 رنز سے شکست دے کر پہلے گائیکواڈ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا ۔