ارجن کو ٹاٹا اوپن کے لئے وائلڈ کارڈ

پونے ، 27 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مقامی کھلاڑی ارجن کڈھے کو ٹاٹا اوپن مہاراشٹر ٹینس ٹورنمنٹ کے لئے وائلڈ کارڈ داخلہ دیا گیا ہے ۔منتظمین نے جمعرات کو یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 24 سالہ ارجن کو وائلڈ کارڈ داخلہ دیا گیا ہے ۔ ارجن اس ٹورنمنٹ کے اہم ڈرا میں وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والے تیسرے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے پرجنیش گیشورن اور رام کمار رامناتھن کو وائلڈ کارڈ دیا گیا تھا۔ارجن نے ایک ماہ پہلے رام کمار کے چیلنجر کے پہلے راؤنڈ میں شکست دی تھی۔ ٹاٹا اوپن 31 دسمبر سے پانچ جنوری تک کھیلا جائے گا۔