ارجنٹینا کے فٹبالر نے پیلا کارڈ دکھانے پر ریفری کو مکا مار دیا

بیونس آئرس ۔18 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹائن میں لیگ فٹبال میچ میں فٹبالر نے ریفری کو مکا مار کرزخمی کردیا ،ریفری کو شدیدزخمی ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کرنا پڑا جبکہ انتظامیہ نے میچ کو منسوخ کردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن میں فٹبال لیگ سیکنڈ ڈویژن ایونٹ میں فیورن ٹیناکے دفاعی کھلاڑی الیجنڈرو رونکا گلیا نے ٹیرو کے خلاف میچ کے دوران پیلا کارڈ دکھانے پر غصے میں ریفری آرنلڈ بیرون کو مکا دے مارا، جس سے آرنلڈبیرون شدید زخمی ہوگئے اور ان کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا ،اس واقعہ کے بعد انتظامیہ نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔