ارجنٹینا کی ٹیم سے اکارڈی باہر

بیونس آئرس۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا نے آئندہ ماہ روس میں مجوزہ فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنمنٹ کے لئے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور مورو اکارڈی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ارجنٹینا کے کوچ جارج سمپولی نے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں گھٹنے کی تکلیف کا شکار سرجیو ایگویرو کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم سب سے حیران کن شمولیت 31سالہ فل بیک کرسٹین اینسالڈی کی ہے جنہوں نے 2014 میں ارجنٹینا کی آخری مرتبہ نمائندگی کی تھی۔دریں اثناء اکارڈی کو ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ بھی خلاف توقع رہا جو اٹالین لیگ کے 31میچوں میں 29گولز کے ساتھ مشترکہ طور پر زیادہ گول اسکورکئے۔ٹیم کو گروپ ڈی میں آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجیریا کا چیلنج درپیش ہو گا۔